منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی ریلی میں بچے کو کچلنے والی گاڑی میں کون سوار تھا؟ ایسا افسوسناک انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی میں بچے کو کچلنے والی گاڑی میں کون سوار تھا؟ ایسا افسوسناک انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی آفتاب اقبال نے 12 سالہ حامد کے بارے میں کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ریلی جس وقت گاڑی نے بچے کو کچلا، اس وقت گاڑی میں ایک بہت ہی معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر بیٹھے تھے،

اینکر پرسن آفتاب اقبال نے ڈاکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہ سالہ معصوم حامد جو اس جدوجہد میں جاں بحق ہوا بقول ان کے وہ ان کا ورکر تھا، یہ اس معرکے کا پہلا شہید ہے، انہوں نے کہا کہ کبھی حامد کے ماں باپ سے پوچھو، جو اس کے ساتھ ہوئی۔ آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق اسے مارا ایک اور گاڑی نے تھا لیکن اسے جس گاڑی نے روندا اس میں انتہائی اہمیت کے حامل کارڈیولوجسٹ جو صاحب بیٹھے تھے۔ پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون ہیں تو جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس کا نام نہیں لینا چاہتا کہ نہ میں نے خود دیکھا اور نہ ہی توقع رکھتا ہوں کسی ڈاکٹر سے کہ وہ اس قدر شقی القلب ہو سکتا ہے اور اگر وہ تھا تو پھر یہ اتنا ہی المناک واقعہ ہے جتنا کہ حامد کی موت المناک ہے۔ آفتاب اقبال نے کہ اس پر جذباتی کردینے والا بیان پڑھاہے کہ حامد کی موت سانحہ نہیں تھی بلکہ حادثہ تھی اور اس حادثے پر کسی کا نہ رکنا سانحہ تھا۔ یہ انکشافات آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام خبردار میں کیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…