اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’شریف خاندان‘‘ کیخلاف واجد ضیاء پھر حرکت میں، اہم ذمہ داری سونپ دی گئی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء اور ان کی ٹیم ممبر عرفان منگی کی نیب نے خدمات حاصل کر لی ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم
کے یہ دو اہم ارکان نیب کو اپنی خدمات پیش کریں گے اور ان کی یہ خدمات دوسرے ملکوں سے قانونی معاونت کے لیے ہوں گی، دریں اثناء یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے واجد ضیاء سربراہ تھے، ان کا تعلق ایف آئی اے سے ہے اور ان کے دوسرے ساتھی عرفان نعیم منگی کا تعلق نیب سے ہے۔ ان دونوں کا پاناما کیس میں اہم کردار رہا ہے۔