اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 298 بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف،2013 سے اب تک 174 شہریوں کو شہریت دی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دیے جانے کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا جس پر وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرادیا۔ وزارت داخلہ کے جواب میں بتایا گیا ہے
کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 298 بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی ہے۔ 2012 میں اڑتالیس، 2013 میں پچھتر، 2015 میں پندرہ، 2016 میں انہتر اور رواں سال 2017 میں 15 بھارتیوں کو پاکستان کی شہریت دی گئی۔ وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ بھارتی شہریوں کو سب سے زیادہ شہریتیں 2014 میں دی گئیں ۔ 2014 میں 76 بھارتیوں کو پاکستان کا شہری بنایا گیا۔