اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عزیزیہ ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نیب نے آج 11بجے تک لاہورآفس میں طلب کر رکھا ہے لیکن وہ تاحال نہ پہنچ سکے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اگر نواز شریف اور ان کے بیٹے نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے تو پھر انہیں قانون کے مطابق مزید دومرتبہ سمن جاری کیے جائیں گے اور اگر تیسرے سمن پر بھی پیش نہ ہوئے تو جے آئی ٹی
رپورٹ کی روشنی میں ریفرنس دائر کر دیے جائیں گے جو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر ہونگے۔نیب حکام کا کہنا ہے کوئی بیان دینے آئے یا نہ آئے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 8 ستمبر 2017 تک ہر قیمت پر ریفرنس دائر کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق مطابق نیب لاہور میں آج پیشی پر آنے والوں کو بعد کی تاریخ دی جارہی ہے اور شریف فیملی کی طلبی کے باعث معمول کے کیسز پر کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔