ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف رکن کانگریس سے 4 گھنٹے ملاقات

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ و بانی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان مخالف رکن کانگریس ڈانا روہرا باچر اور جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات سے طویل ملاقات کی اور ان کے ساتھ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر گفتگو کی،روزنامہ جنگ کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق  ایم کیوایم کی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بانی ایم کیو ایم نے کیلیفورنیا سے امریکی رکن کانگریس سے حقوق انسانی کی

خلاف ورزیوں اورایم کیوایم کےکارکنوں کی گرفتاریوں کے بارے میں شکایت کی،4گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے،رابطہ کرنے پر ایم کیوایم کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی رکن کانگریس نے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر افسوس کااظہار کیااور ایم کیو ایم کے قائد کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ امریکی کانگریس اور دوسرے فورمز پر اٹھائیں گے ،ایم کیو ایم کے ترجمان نے یقین دلایا کہ خان آف قلات بھی ملاقات میں موجود تھے اور انھوں نے مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ایم کیو ایم نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ ہم خیال لوگ مستقبل میں مل جل کر کام کریں گے اور باہمی رابطوں میں اضافہ کریں گے۔پاکستان کے کھلے دشمن سے بانی ایم کیو ایم کی یہ ملاقات ان کے بااعتماد ساتھی ندیم نصرت کی جون کے آخر میں واشنگٹن میں سینیٹر جان مک کین ، رکن کانگریس ڈانا روہراباچر اور ٹیڈ پوئے سےمدد کے حصول سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔ایم کیوایم لندن نے حالیہ دنوں میں جلاوطن بلوچ گروپوں سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کااظہار کیاتھا لیکن کسی بھی معروف گروپ نے انہیں مثبت جواب نہیں دیا اقوام متحدہ کی سطح پر مہم چلانے والے جلاوطن بلوچ رہنما مہران بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے عروج کے دور میں کراچی میں رہنے والے بلوچوں کے خلاف متعصبانہ کارروائی کرتی اور انہیں نشانہ بناتی رہی ہے

انھوں نے اور دوسرے بلوچ رہنمائوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کرنے سے انکار کردیاہے لیکن ایم کیو ایم لندن نے خان آف قلات سے روابط استوار کرلئے ہیں جنھوں نےبرطانیہ میں پناہ کی درخواست دی ہے اور پا کستا ن کو بین الاقوامی عدالت انصاف میںلانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں ،لیکن گزشتہ 10سال کے دوران ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں ، خان آف قلات اس سے قبل لندن میں امریکی ارکان کانگریس ڈانا روہراباچر اور ٹیڈ پوئے کے ساتھ پاکستان کے خلاف ایونٹ منعقد کرتے ر ہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…