جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نیب کاشریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس نہ کھولنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا انکشاف

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس کا ریفرنس دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے تک ریفرنس نہیں کھولاجاسکتا ٗپاناما فیصلے میں بھی حدیبیہ کیس کھولنے کی واضح ہدایت نہیں۔

حکام کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے کیس مسترد کرنے کا فیصلہ تا حال برقرار ہے، سپریم کورٹ نے اسے ختم نہیں کیا اس لیے ریفرنس دائر کرنا قانونی عمل نہیں ہوگا۔حدیبیہ پیپرز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ٗان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر کے خلاف کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام تھا۔مشرف دور میں قائم کیے گئے اس کیس کا مرکزی محور موجودہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے 2000ء میں مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا وہ اعترافی بیان تھا جس میں انہوں نے نہ صرف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا بلکہ اس کا الزام سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بھائی شہباز شریف پر بھی عائد کیا تھا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جارہا ہے تاہم حدیبیہ کیس اس وقت تک نہیں کھولا جاسکتا جب تک سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دیتی۔ذرائع کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے واضح طور پر کیس کھولنے کا حکم نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…