لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عثمان ڈار کی دونمبری پکڑی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں فٹ بال کو ہٹ لگانے کی کوشش میں ایک شخص کو گرتے دکھایا گیا اور اسے نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر قراردیدیا حالانکہ یہ کیپٹن صفدر نہیں
بلکہ بھارتی ریاست تریپولا کے وزیرکھیل شاہد چوہدری تھے ۔ عثمان ڈار کی طرف سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ان کے اپنے ہی چاہنے والوں نے اسے ناپسند کیا اور اسے ذاتی حملہ قراردیا لیکن یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ کیپٹن صفدر نہیں بلکہ شاہد چوہدری تھے جو گرانڈ گیلی ہونے کی وجہ سے فٹ بال کو ہٹ مارنے کے بعد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرگئے ۔