منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،خیبرپختونخوا ،پرویزخٹک کیخلاف تحریک انصاف کے باغی ارکان نے بالاخربڑا قدم اُٹھالیا

datetime 14  اگست‬‮  2017 |

پشاور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے تحت اپنے حلف سے انحراف پروزیر اعلی کیخلاف آئین کے آرٹیکل 62،63کے تحت کاروائی کیلئے سپیکر کو خط بھجوایا جائیگا جو مسترد ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو ارسال کیا جائیگا،

پی ٹی آئی کے باغی ارکان نے قانونی ٹیم کی وساطت سے خط کا متن تیار کرلیا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے اپوزیشن ارکان کی حمایت کا دعوی کرکے خود ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ہے جو ان کے حلف کے منافی ہے اسلئے پرویز خٹک صادق اور امین نہیں رہے، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیراعلی پرویز خٹک کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے نئی حکمت عملی کے تحت گورنر خیبر پختونخوا کی بجائے سپیکر صوبائی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے ،اس سلسلے میں باغی گروپ نے قانونی ماہرین کی ٹیم سے مشاورت کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ سپیکر اسد قیصر کو خط لکھاجائے گا جس میں وزیر اعلی کی طرف سے اپوزیشن کے بعض ممبران کی حمایت کے حصول پر مبنی بیان کے تناظر میں کاروائی کی درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی روشنی میں اب پہلے مرحلہ میں سپیکر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے سپیکر کی جانب سے ممکنہ طور پردرخواست مسترد کئے جانے کی صورت میں پھر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے وزیر اعلی کے خلاف باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا اس سلسلے میں ناراض گروپ کے سابق وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی نے میڈیاکو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریاتی اراکین ان ہاؤس تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری ہے اور بہت جلد اہم پیش رفت کا امکان ہے،

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے اپوزیشن اراکین کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کرکے خود ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ہے جون کیخلاف منافی ہے کیونکہ پرویز خٹک نے بحیثیت وزیر اعلی حلف اٹھایا ہے کہ وہ دیانت داری اور امانت داری کیساتھ اپنے منصب کا استعمال کریں گے اور ذاتی مفادات کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گے ،چنانچہ وزیر اعلی نے ہارس ٹریڈنگ کا دعویٰ کرکے اپنے حلف سے انخراف کیا ہے اس لئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اب صادق اور امین نہیں رہے ہیں ،اسلئے ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل62، 63کے تحت کاروائی کرکے انہیں نااہل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…