اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر10اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق کلثوم نواز کے کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے4جون2015 تک کا اقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں کیا،
کلثوم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ طلب کرکے دیکھا جائےگا کہ جعلی ہے یا اصلی،مری کے مال روڈ پر5کنال کے گھر جو ظاہر کیا گیا ہے اس میں فرنیچر اور دیگر سامان ظاہر نہیں کیا گیا،موبائل فون، گھڑی ودیگر سامان کی ملکیت بھی ظاہر نہیں کی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حقاق چھپائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ این اے 120 پر ضمنی الیکشن 17 ستمبر2017 کو شیڈول ہیں۔