جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے ٗ سید خورشید شاہ

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی پر کم سے کم 40 یا 50 کروڑ خرچ ہوا اور ان کی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی ٗ ان کا انقلاب نوازبچاؤ انقلاب ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ 62 ٗ63 کو ہم ختم کر رہے تھے مگر نوازشریف کے ذہن میں سازش تھیٗ نوازشریف بتائیں جواس وقت کہا وہ ٹھیک تھا یا آج جوکہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے؟

وہ سوچ رہے تھے ان شقوں کو میموا سکینڈل میں آصف زرداری پرلگائیں گے۔صحافی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا گیا کہ آئین کی شق 62 ٗ63 ختم ہو تو آپ ساتھ دیں گے؟ اس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ کیسے ختم ہوگی کیوں ختم ہوگی ،وقت آنے پر دیکھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو نا اہل قرار دیا ٗنواز اور شہبازشریف نے نااہل کرانے میں کردار ادا کیا، انہیں وہ وقت یاد کرنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سزا ہوئی تو کہا گیا اسی وقت نکل جاؤ یہ انسانوں کی بستی ہے حیوانوں کی نہیں ٗ نوازشریف بتائیں جو پہلے کہا تھا وہ ٹھیک تھا یا آج جو کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے ٗ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کو آج جب عدلیہ نے نااہل قرار دیا تو انہیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…