منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دکھ ہے پاکستان بنتے وقت جوان نہیں تھا ٗشیخ رشید

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا۔ پیر کو راولپنڈی کے مقامی سکول میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کہتی تھی کاش تم لڑکی ہوتے تمہاری شکایتیں نہ آتیں ٗمیری ماں کو محلے سے میری بہت شکایتیں ملتی تھیں۔شیخ رشید نے کہا مجھے دکھ ہے کہ پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا ٗ اس بات پر میرے والد کہتے تھے

تب بھی تو مسلم لیگ میں نہیں کانگریس میں ہوتا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لڑکے نکمے اور لڑکیاں قابل ہیں، لڑکوں کی تعلیم میں ناکامی کی یہ حالت رہی تو انہیں وظیفہ دینا پڑیگا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کرلیں کہ عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حدیبیہ پیپرملز کیس میں عدالت سے رجوع کریں گے تو ہم 2 دن بعد جائیں گے، ہم انتظار کررہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویو میں جائیں گے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…