اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔جس کی پیروی ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ کرینگے۔درخواست گزر نے اپنےموقف میں کہا کہ جہلم،گوجرانوالہ اور لاہور میں اعلیٰ عدالتوں پر تنقید کی گئی ہے
اس لئے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پیمرا سمیت15شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے۔کیس کی سماعت کل منگل کو لاہورہا ئیکورٹ میں ہوگی۔