اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور اقتدارمیںعوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک بھر میں40ہسپتال بناؤں گا لیکن ان کا چار سالہ دور گزر گیا لیکن ان کی حکومت ایک ہسپتال بھی تعمیر نہیں کر سکی،پارلیمانی کمیٹی کوبھجوائی گئی دستاویزات سے حکومت کی دوغلی پالیسی کا انکشاف ہوگیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے جو عوام سے 40ہسپتالوں کا وعدہ کیا تھا ان میں سے ایک بھی تعمیر نہیں ہو سکا،
گزشتہ چار سالوں کے دوران صرف پندرہ ہسپتالوں کی تعمیر کا پی سی ون منظور کیا تھا وہ بھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بن نہ سکے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی تعمیر کےلئے اسحاق ڈار نے فنڈز جاری نہیں کئے اس لئے اسحاق ڈار اس کے ذمہ دار ہیں،اسحاق ڈار نے میڈیکل شعبہ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کئے ہی نہیں جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اور بہت سے الزام کی طرح یہ الزام بھی سر لینا پڑگیا ہے۔