منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بریکنگ نیوز،یوم آزادی کی تقریب کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ،ہلاکتیں۔۔۔۔فضا سوگوار ہوگئی

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ (آن لائن)صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلہ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 طلبہ جاں بحق ہوگئے۔جہاں تحصیل پورن میں گورنمنٹ پی زیڈ اے اسکول کے طلبہ بھیایسی ہی ایک تقریب کے دوران دھاتی پائپ کے ذریعے پرچم کشائی کررہے تھے۔اس دوران ان کے ہاتھ میں موجود پائپ قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے دو طلبہ 8 سالہ عثمان اور 9سالہ ریحان جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او پورن شیر حسن نے بتایا کہ واقعے میں جا ں بحق ہونے والے بچے دوسری اور تیسری جماعت کے طالب علم تھے۔واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکول کی مکمل عمارت موجود نہیں ہے اور بچوں کو کھلے آسمان کے نیچے تعلیم دی جاتی ہے، جہاں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جاری تھی کہ پرچم کا پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث بچے جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…