اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زرداری سے اختلافات، اصل وجہ کیا بنی؟ نواز شریف نے بالآخر بتا دیا، نئی موٹر وے بنانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قائدین، وفاقی وزراء اور صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کھانے کے میز پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی قوت نہیں سمجھتا، ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کا حق حکمرانی بحال کرانے کے لیے ان سے رابطہ ضروری ہے، میثاقِ جمہوریت اصل سیاسی قوتوں کے درمیان مل کر آگے بڑھنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ ایک صحافی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ آصف زرداری سے آپ کی ایک ملاقات طے تھی مگر نہ ہوسکی، اس کی وجہ کیا ہے، جس کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے بھی اس کی سمجھ نہیں آئی، ہوسکتا ہے ڈاکٹر عاصم کا معاملہ ہو۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ اب کوٹلی ستیاں کا وزیراعظم آیا ہے، وہاں اب نہ صرف گیس ہوگی بلکہ موٹر وے بھی ہوگی اور وہاں کی عوام کو تمام سہولتیں میسر ہوں گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان نے رابطہ کرکے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔