بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

مجھے کیوں نکالا؟نوازشریف کو ایسا جواب دیدیاگیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،انتہائی افسوسناک صورتحال‎

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اٹھائے گئے سوالات پر اپنا موقف عوام تک پہنچانے کیلئے پمفلٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی شہر میں تقسیم کر دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر انہیں کس جرم میں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے ان پمفلٹ کو لیاقت باغ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیاقت باغ میں عوامی لیگ کی جانب سے منعقدہ جلسے کے موقع پر گرایا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سوال پر تحریک انصاف نے 10 نکاتی پمفلٹ تقسیم کیے جن میں لکھا تھا کہ میاں صاحب آپ کو اس لیے نکالا گیا کہ آپ نے کرپشن اور اپنے منصب کے غلط استعمال کے ذریعے قومی خزانے سے مال لوٹا ٗ آپ نے چوری شدہ مال کو بچانے کیلئے اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں ٗ آپ نے الیکشن کمیشن، ایف بی آر ٗ ایس ای سی پی اور دیگر اداروں کے ساتھ قوم کو اپنے حقیقی ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سے مکمل طور پر گمراہ رکھا اور اپنے گوشواروں میں غلط معلومات درج کر کے اپنی سیاہ دولت چھپانے کی کوشش کی۔ گرائے گئے پمفلٹ میں کہاگیا کہ آپ نے اپنے اسحق ڈار اور دیگر بددیانت سرکاری ملازمین کی معاونت سے منی لانڈرنگ کی۔ پمفلٹ میں کہا گیا کہ آپ اور آپ کے بچوں نے عدالت کی کارروائی اور جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ہر ممکن طریقے سے رکاوٹ ڈالی اور پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں جعلی طور پر تیار شدہ دستاویزجمع کروا کے سچ کو چھپانے اور انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ پفملٹ میں کہاگیا کہ آپ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی رو سے کسی بھی طرح صداقت اور امانت کے پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔ پمفلٹ میں مزید کہاگیا کہ آپ سے پندرہ ماہ عوام اور سپریم کورٹ جواب طلب کرتے رہے لیکن آپ کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا۔پمفلٹ میں کہاگیا کہ آپ کے بارے میں پانچ لوگوں نے نہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے کہا کہ آپ صادق اور امین نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…