اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کپتان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، 23اگست تک جواب طلب۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن
میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمشنر سمیت 5رکنی کمیشن نے توہین عدالت درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس کی سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 23اگست تک جواب طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔