اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ شہباز شریف وزیراعظم نہ بن سکے ‘ خاتون اول کیلئے تہمینہ درانی کی خواہش ادھوری رہ گئی‘ معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی خواہش پر شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی برملا اظہار کردیا ہے۔ خاندانی جھگڑے کے باعث بیگم کلثوم نواز نے اپنی دیورانی تہمینہ درانی کو طعنہ دیا تھا کہ وہ
وزیراعظم ہاؤس نہیں آئیں گی جس پر ایم این اے حمزہ شہباز نے بھی ضد کرلی تھی کہ خاتون اول تہمینہ درانی ہی ہوں گی‘ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤن نے دانستہ اور غیر دانستہ ایسے بیانات دلوائے گئے کہ شہباز شریف پنجاب کیلئے ناگزیر ہیں جس کے باعث انہیں مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔ شہباز شریف کا نام ڈراپ ہونے کے باعث بیگم تہمینہ کی خواہش ادھوری جبکہ بیگم کلثوم نواز کی پوری ہوگئی ہے۔