منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئین کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے ٗعمران خان کو بھی اب منی ٹریل جمع کرانی ہو گی ٗ مصدق ملک

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی اب منی ٹریل جمع کرانی ہو گی کیونکہ آئین و قانون کا اطلاق تو سب پر یکساں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان عدالت میں یہ منی ٹریل جو کہ ان کے ابا یا دادا کی نہیں اور نہ ہی کسی اور صدی کی ہے بلکہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے دینے سے قاصر ہیں تو پھر بتائیں کہ اس ملک میں کس قسم کا قانون کس پہ اطلاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی واضح سی بات ہے کہ ہم عمران خان پر کوئی الزام نہیں لگا رہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیئے اور جس طرح ہمیں تلاشی دینے اور منی ٹریل جمع کرانے کا کہتے تھے عمران خان کو بھی چاہیئے کہ اپنی تلاشی دیں اور اپنی منی ٹریل عدالت میں جمع کرائیں۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں اور نہ ہی کسی کرپشن کا تعلق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ثابت کیا جا سکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ایک نامکمل اور متعصب رپورٹ پیش کی اور ہمیں قوی امید ہے کہ عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو رد کرے گی اور ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی۔ ملک کے وزیراعظم محمد نواز شریف ہی رہیں گے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آئینی اور قانونی طور پر اپنے تعصب کی وجہ سے رد ہو جانی چاہیئے اور کورٹ سے بھی ہمیں یہی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف 20کروڑ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے عوام کے ووٹ ہی لینے پڑیں گے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرح عوامی خدمت کرنا پڑے گی، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا پڑے گا، سڑکوں کے جال بچھانا پڑیں گے، ہسپتال بنانا پڑیں گے اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے مکمل کرنے پڑیں گے۔

صرف زبانی کلامی باتوں سے نہ تو حکومتیں جاتی ہیں اور نہ ہی وزیراعظم تبدیل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم محمد نواز شریف اعتماد کھو چکے ہیں تو پارلیمنٹ سے عدم اعتماد کی تحریک لائیں سب واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ابھی آنا ہے اس لیے سب کو اس فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…