بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پہلی برسی پر برہان وانی کو زبردست خراج عقیدت ،بھارت سیخ پا ،پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگادیا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت پاکستان اور لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب برہان مظفر وانی کی پہلی برسی بھرپور انداز میں منائے جانے پر سیخ پا ہوگیا اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت اور سپانسرشپ کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے برہان وانی کی پہلی برسی کو بھرپور انداز میں منائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے

وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت اور سپانسرشپ کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برہان مظفر وانی شہید کی پہلی برسی کو پاکستان اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھرپور انداز میں منایا گیا۔پوری دنیا میں موجود کشمیریوں نے برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماں کی اپیل پر بھرپور احتجاج کیا گیا جبکہ ریلیوں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز نے کارروائیاں کیں اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔پوری وادی میں مارکیٹیں اور دکانیں اور تجارتی مراکز سمیت تمام اہم مقامات بند رہے۔بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میرواعظ، یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماں کو نظر بند اور گرفتار کرکے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے سے روکا۔حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر صلاح الدین نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کی اور برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…