جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے اکٹھے 35 ارکان اسمبلی باغی، یہ سب تحریک انصاف میں نہیں بلکہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے 35 ارکان اسمبلی کے باغی ہونے کا دعویٰ کر دیا، شیخ رشید نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ حکمران جماعت کے 35 ارکان اسمبلی جلد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے، شیخ رشید کے اس دعوے کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے تردید کی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز لیگ سے علیحدہ ہونے والا یہ گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا بلکہ یہ گروپ مسلم لیگ (ق)

اور جنرل (ر) پرویز مشرف کی قیادت میں متحد ہونے والے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں پر مشتمل انتخابی گروپ میں ایک بڑے پارٹنر کی حیثیت سے شامل ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان یہ ہے کہ اس گروپ کو پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی کچھ نشستیں جیتنے میں مدد دی جائے گی تاکہ سندھ میں ایم کیو ایم کے گروپ پرویز مشرف کی قیادت میں حکومت بنا سکیں، کراچی اور پنجاب کے مخصوص سیاستدانوں کی ملاقاتوں کے بعد کراچی کے مخصوص حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ پنجاب میں (ق) لیگ اور مذہبی جماعتوں، بلوچستان میں مخلوط اور خیبرپختونخوا میں نواز لیگ کو حکومت دی جائے گی، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے کے لیے اسمبلی ارکان اور با رسوخ رہنماؤں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جس کی بہت سے رہنما تصدیق بھی کر رہے ہیں مگر وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی جو حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے وزیراعظم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ کوئی اور ہوں گے ۔ تحریک انصاف کے حلقے کہتے ہیں کہ چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت ہماری ہی ہو گی اور وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے، اس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے حلقے کہتے ہیں کہ 1970ء کا دور نہیں ہے،

مسلم لیگ (ن) زبردستی کی صورت میں سخت مزاحمت کرے گی اور کچھ غلط نہیں ہونے دے گی اور آنے والے انتخابات میں نواز شریف ہی جیتیں گے اور ہم ہر صورت پاکستان کا تحفظ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے جو باتیں کر رہے ہیں اور پلان بنا رہے ہیں وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اے این پی اور فضل الرحمان کے لوگ جو وہاں موجود تھے نے کہا کہ ہم دودھ پیتے بچے نہیں اور ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…