منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے وہ کام کردکھایا جو امریکہ بھی نہیں کرسکا،امریکی سینیٹرز دیکھ کرششدر،جنرل قمر باجوہ کا شکریہ اداکیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان سرحدی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور نگرانی کے نظام سمیت اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نیسینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان سرحدی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور نگرانی کے نظام سمیت اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو جنوبی وزیرستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ امریکی وفد کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کرانے کا مقصد اسے سرحدی علاقے میں تعمیر ہونے والے نئے قلعوں، چیک پوسٹس، اسکولز، کالجز، اسپتال، فراہمی آب کی اسکیمز، سڑکوں اور مواصلاتی انفرااسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔امریکی وفد نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد زمینی حقائق کو خود دیکھا اور علاقے میں دوبارہ قیام امن کے لیے پاک فوج اور مقامی قبائل کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ امریکی سینیٹرز نے پاک افغان سرحد پر منظم سیکیورٹی ہم آہنگی اور تعاون کے میکنزم کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بعد ازاں امریکی وفد کو لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ ایل او سی تک نہ جاسکے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کا دورہ کرنے اور فاٹا کی سماجی و معاشی ترقی کو سپورٹ کرنے پر امریکی سینیٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں وانا پہنچنے پر امریکی وفد کا استقبال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…