اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی کے پروگرام میں سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے نے لندن میں گریجویشن مکمل کر لی ہے جسے ایک تصویر میں اپنی والدہ اور لندن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق اس تصویر میں بہت ہی سنگین نوعیت کی گڑ بڑ ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
نے اپنے پروگرام میں دکھائی گئی اس تصویر میں ایک حیران کن چیز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تصویر میں سامنے تو مریم نواز اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑی ہیں لیکن تصویر کے پس منظر میں نظر آنے والی کتابیں بہت ہی عجیب و غریب منظر پیش کررہی ہیں کیونکہ کتابوں کا شیلف اوپر چھت تک اس طرح ملا ہوا ہے جیسے چھت کا ہی حصہ ہے یہ تصویر دیکھ کر اس کمزوری کا انکشاف بڑا بخوبی ہو جاتا ہے۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تصویر کو خود ہی ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ پس منظر میں رکھی گئی کتابیں ایک فطری منظر پیش نہیں کر رہیں۔