بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پارا چنارمیں دہشت گردی کے مسئلے کا مستقل حل،آرمی چیف نے اہم اقدامات کا اعلان کردیا،قبائلی عمائدین کی مکمل حمایت

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے عزم کو کمزور کرنے اور ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہیں گے ،دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں دشمن غیرملکی ہاتھوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں مقامی سہولت کاروں اور مددگاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے گا،

پاراچنار میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اضافی فوجی دستے منتقل کردیئے گئے ہیں بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہم ہر صورت میں کامیاب ہونگے ،عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے ،سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرکے لاہور اور اسلام آباد کی طرح پارا چنارکو محفوظ شہر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی، ایف سی خیبر پختونخوا پیشہ ور فورس ہے جس میں تمام قبائل اور مسلک کے لوگ شامل ہیں،دھماکے کے بعد ہجوم پر ایف سی کی مبینہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ذمہ داران کو معاف نہیں کیا جائے گا،کمانڈنٹ پاراچنارکو پہلے ہی تبدیل کردیاگیا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کرم ایجنسی کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پربریفنگ دی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی قبائلی عمائدین اور دھرنے میں بیٹھے افراد کے نمائندوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ جب پارہ چنار میں دھماکہ ہوا وہ اس وقت بیرون ملک تھے اور واپسی پر خراب موسم کی وجہ سے پارہ چنار کا دورہ کرنے میں تاخیر ہوئی ۔ دریں اثناء کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی پارا چنار میں موجود تھے جنہوں نے آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق متاثرین اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کیے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہم ہر صورت میں کامیاب ہونگے ۔ دشمن ہمارے عزم کو کمزور کرنے اور ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام رہینگے۔ آرمی چیف نے ایف سی خیبر پختونخوا اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ اور کہا کہ ایف سی خیبر پختونخوا پیشہ ور فورس ہے جس میں تمام قبائل اور مسلک کے لوگ شامل ہیں اور یہ کامیابی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

کرم ایجنسی میں اب تک سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ایف سی خیبر پختونخوا کے 126 اہلکار شہید اور 387 زخمی ہو چکے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا خون ہمارے مادر وطن کے لئے ہے ۔ ہم تمام پاکستانی اور مسلمان ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں آرمی چیف نے دھرنے میں بیٹھے افراد کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تحفظات سنے ۔آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلقہ میکنزم جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔انتظامی امور سے متعلق تحفظات کا ایگزیکٹو باڈی جائزہ لے گی۔ہم صرف اسی صورت میں موثر ثابت ہو سکتے ہیں جب مقامی افراد ہمارے سیکیورٹی فورسز کا حصہ بنیں گے ۔

عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ حالیہ واقعات میں دشمن غیرملکی ہاتھوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں مقامی سہولت کاروں اور مددگاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جنکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے گا۔پاراچنار میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اضافی فوجی دستے منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ ایف سی اہلکاروں کو پاک افغان سرحد کو موثر طورپر سیل کرنے کیلئے تیا رکیا جارہا ہے۔

چیک پوسٹوں پر طوری رضا کاروں کو بھی بٹھایا جارہا ہے ۔آرمی چیف نے کہاکہسی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرکے لاہور اور اسلام آباد کی طرح پارا چنارکو محفوظ شہر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔سرحد پر باڑ لگانے کا کام پہلے ہی جاری ہے ۔پہلے مرحلے میں فاٹا کے بہت زیادہ حساس علاقوں میں باڑ لگائی جارہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت مکمل پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جائے گی ۔

دھماکے کے بعد ہجوم پر ایف سی کی مبینہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کو معاف نہیں کیا جائے گا۔کمانڈنٹ پاراچنارکو پہلے ہی تبدیل کردیاگیا ہے ۔فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے 4افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو ایف سی کی جانب سے ناقابل تلافی نقصان پر علیحدہ معاوضہ دیا گیا ہے ۔

آرمی پبلک سکول پارا چنار میجر گلفام شہید کے نام پر کیا گیا ہے اور اسے کیڈٹ کالج میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔فوج کی طرف سے پارا چنار میں ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گاجبکہ مقامی سول ہسپتال کوبہتر طبی سہولیات کیلئے سول انتظامیہ کی جانب سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔حکومت نے ملک بھر میں دیگر متاثرین کی طرح پارا چنار کے متاثرین کیلئے بھی معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔تما م پاکستانی برابر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…