بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سیاستدان سوچتے رہ گئے، جنرل قمر باجوہ ایک بار پھر بازی لے گئے، زبردست اقدام

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں سے پارا چنار کے قبائلی عمائدین نے گزشتہ جمعہ سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارہ چنار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین نے دھرنا ختم کرنے سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کیے جس پر

آرمی چیف نے علاقے کی سیکیورٹی سے متعلق مطالبات پر فوری طور پر عمل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد قبائلی عمائدین نے دھرنا ختم کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارا چنار کے بازار میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی جس میں 75 افراد جاں بحق اور100 کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد متاثرین اور مقامی عمائدین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار دھماکوں میں شہید ہونے افراد کے ورثاء سے ملاقات کیلئے پارا چنار پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیکھتے ہی وہاں موجود لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

آرمی چیف کو اپنے درمیان پا کر لوگوں نے پاک فوج اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے حق میں نعرے بازی کی تو اس وقت فضا ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…