اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ اور معروف اینکر ریحام خان نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بجنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختونخوا میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں،
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب گھر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے جس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، معاشرے کے تمام طبقات کا وسائل پر برابر کا حق ہے، مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگار کے مواقع مزید بڑھیں گے اور ہر علاقہ کو برابری کے بنیاد پر ان کا حصہ ملنا چاہیے، انہوں نے کہا میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہوں۔ ریحام خان نے کہا کہ وہ سیاست میں آنے کے لیے صلاح مشورے کر رہی ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے لیے ملک بھر سے چاہنے والوں کی خواہش ہے کہ میں کوئی سیاسی پارٹی جوائن کر لوں، آنے والے چند ماہ میں وہ بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گی، ریحام خان نے کہا کہ اگرچہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا انتخاب کریں گی لیکن یہ شمولیت مشروط ہو گی کہ جو پارٹی بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائے گی، وہ اس پارٹی میں شریک ہو جائیں گی۔ ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں، پیپلز پارٹی سے اس وقت لوگ نکل رہے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی پر اس وقت بہت ہی مشکل وقت ہے ، تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حزب اختلاف کہیں نظر نہیں آ رہی۔