لاہور (نیوزڈیسک) اختلافات شدت اختیارکرگئے،ن لیگ کے اہم رہنما کی بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کی تیاریاں،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور اہم رہنما سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی اپنے بیٹوں کے ہمراہ آئندہ ماہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ، شمولیت کے بعد وہ ن لیگ کی سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیںگے،معروف اخبار کے مطابق
سردار ذوالفقار کھوسہ ان کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ اور سابق ایم این اے سردار سیف الدین کھوسہ کے کچھ عرصہ سے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے شدید اختلافات چلے آ رہے ہیں اور اب ان کی بطور سینیٹر مدت اگلے سال مارچ میں ختم ہور ہی ہے اس لئے انہوں نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔