بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مردم شماری کے نتائج جاری، ووٹروں کی تعداد میں حیرت انگیزاضافہ

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مردم شماری کے نتائج جاری، ووٹروں کی تعداد میں حیرت انگیزاضافہ، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 6 ماہ بعد قومی ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا ہے ،توقع ہے کہ انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرجائے گی۔ الیکشن کمیشن نے چھ ماہ بعد قومی ووٹرلسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا، جس کے بعد پاکستان میں کل ووٹرز9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار340 ہوگئے،

مرد ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ45 لاکھ 97 ہزار تک پہنچ گئی، خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ24 لاکھ سے زائد ہے، مرد اور خواتین ووٹرزمیں فرق تاحال ختم نہ ہوسکا جب کہ ووٹرزفہرستوں میں مرد اورخواتین ووٹرز میں فرق 12 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے کل ووٹرز 5 کروڑ58 لاکھ 20 ہزار، سندھ کے کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے، خیبرپختونخواہ کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار، بلوچستان کے کل ووٹرز کی تعداد 37 لاکھ 2 ہزار سے زائد، فاٹا کے کل ووٹرز 21 لاکھ اوروفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مرد ،خواتین ووٹرز میں فرق 12، سندھ میں 10، کے پی کے میں 14 فیصد ہے، بلوچستان میں مرد اورخواتین ووٹرز میں فرق 16، فاٹا میں 24 اوراسلام آباد میں 8 فیصدہے جب کہ عام انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…