منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ کوئی افغان باشندہ بائیومیٹرک سسٹم کے علاوہ پاکستان میں داخل نہیں ہوگا ،اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے بھر سمیت خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقاتکا خواہاں ہے لیکن پرامن ہمسائیگی کے ساتھ اپنے دفاع اور سلامتی حوالے سے بھی مکمل طور پر آگاہ ہیں ۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دفتر خارجہ کا اہم دورہ کیا اور وزیراعظم کی ہی زیر صدارت ا علیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعظم کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خطے کی سفارتی اور سلامتی کی صورت حال پر تین گھنٹے تک تفصیلی بریفنگ دی جس میں افغانستان ‘ ایران اور بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نواز شریف کو آگاہ کیا گیا ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ملاقات اور ڈرون طیاروں سمیت اسلحہ کی فروخت کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ بھارتی ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پر اظہار تشویش کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کو فروغ دینے کے لئے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ سسٹم اور باڑ لگانے پربھی بریفنگ دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ کوئی بھی افغان باشندہ بائیومیٹرک سسٹم کے علاوہ پاکستانی سرحد کے اندر داخل نہیں ہو سکے گا اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ بھی زیر بحث آیا جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ اچھے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ حل کرنے کے لئے مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا ۔ اجلاس میں پا ک چین تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی

اور پاک افغان حالات ساز گاری کے لئے چین کے کردار اور اس کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام امور پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام امور پر جامع حکمت عملی بنا کر دفتر خارجہ کو رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…