جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’پاک فوج کے تازہ دم دستے پارہ چنار پہنچ گئے‘‘

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہم کسی بھی فرقہ سے بالاتر ہیں ٗ پاکستان کی سکیورٹی اور عوام برابر ہیں پاک فوج کے تازہ دم دستے پارا چنار پہنچ گئے ہیں‘ حساس علاقوں میں افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ٗدوسرے مرحلے میں پوری افغان سرحد پر باڑ لگائی جائیگی ٗ آرمی چیف کے حکم پر فوج کے دستے آگئے ہیں ٗ

سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے ٗ سکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا ٗ دہشتگردی کی لعنت کو متحد ہو کر شکست دینی ہے ٗ انشاء اللہ کامیاب ہونگے ۔جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی اور عوام برابر ہیں ہم کسی بھی فرقہ سے بالا تر ہیں ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی لعنت کو متحد اور اکٹھے ہو کر شکست دینی ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ متاثرین کے مطالبات کچھ سیاسی اور کچھ سکیورٹی کے حوالے سے تھے جو سکیورٹی کے حوالے سے مطالبات تھے آرمی چیف نے ان کا فوری سد باب کر نے کا حکم دیدیا ہے فوراً فوج کے دستے آگئے ہیں سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے اس پر بہتر کارروائی ہوگی اور سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ ہم نے پوری افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور یہ دو مراحل میں مکمل ہوگا پہلے مرحلے میں حساس علاقے ہیں جہاں سے دہشتگردی پاکستان آنے کی کوشش کرتے ہیں باڑ لگا ئی جارہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پوری افغان سرحد پر باڑ لگائی جائیگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…