جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ،سول آبادی پر گولہ باری ،پاک فوج کا بھر پور جواب

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد ( آن لائن) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، کوٹلی نکیال سمیت چکوٹھی کھلیانہ کے مقام پر سول آبادی پر گولہ باری ، پاک افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب ، دشمن کی گنیں خاموش ہوگئی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں اور خندقوں میں محصور ہوکر رہ گئے ، سینکڑوں نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بھارت عید الفطر کے موقع پر گزشتہ چار روز

سے مسلسل آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آج جمعہ کی صبح ہی کوٹلی نکیال موڑا،درہوتی ، پولی اور کھپ کے علاقوں میں سول آبادی پر مسلسل گولہ باری شروع کی جبکہ ساڑھے 7بجے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کھلہانہ سیکٹر پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد خندقو ں اور گھروں میں معصور ہوکر رہ گئی جبکہ سینکڑوں افراد نے نقل مکانی کرکے قریبی شہروں ، کوٹلی اور مظفرآباد کی جانب رُخ کرلیا ہے دوسری جانب بھارتی فو ج کی جانب سے عید کے چوتھے روز مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھمبر ، کوٹلی ، درہ شیر خان اور چکوٹھی سیکٹر کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث آخری اطلاع آنے تک آج کی گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئی جبکہ فائرنگ کا سلسلہ پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد تھم گیا ، دشمنوں کی گنیں خاموش ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…