اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پارہ چنارپہنچ گئے،قبائلی عمائدین سے ملاقات

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے، آرمی چیف پارہ چنارمیں دھرنا دیئے بیٹھے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی انہوں نے دو روز قبل

پارہ چنار کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث وہ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ آرمی چیف نے سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چناردھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دشمن ایسا کرنے میں ناکام ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارہ چنارکے مرکزی بازارمیں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…