بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بولنے لگی ہے، چوہدری نثار علی خان

datetime 28  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امریکا کی جانب سے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے پر ان کا ذکر کیے بغیر کہا ہے کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ امریکی انتظامیہ ہندوستان کی زبان بولنے لگی ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاس یاترا کے بعد امریکی حکومت کے بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے نزدیک معصوم کشمیریوں کے خون کی
کوئی اہمیت نہیں۔جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے حزب المجاہدین کے کمانڈر کا نام لیے بغیر اپنے مقف میں کہا کہ ہندوستان نہ صرف کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے، بلکہ وہ روز اول سے حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ تحریک کو دبانے اور آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ شاید انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی قوانین کا اطلاق کشمیر میں نہیں ہوتا، اور یہ کہ وہاں معصوموں کے خون کے ساتھ کھیلی جانے والی ہولی جیسے سنگین جرائم کو بھی فراموش کیا جا سکتا ہے۔چوہدری نثار کے مطابق بد ترین ریاستی دہشت گردی میں ملوث حکومت کے کردار کو دانستہ طور پر فراموش کرنے سے جہاں انصاف،اقدار اورعالمی اصولوں کو ٹھیس پہنچتی ہے وہاں انسانی اور جمہوری حقوق کی علمبردار طاقتوں کے دہرے معیار کی بھی قلعی کھلتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…