جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ نے کشمیری رہنماء سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا،پاکستان کا احتجاج

datetime 28  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے کشمیری رہنماء سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار د یتے ہوئے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے، وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں اور سکھ برادری کی جانب سے زبردست مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق دورہ امریکہ پر ٹرمپ کی نریندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش، امریکہ نے کشمیری رہنماء حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دہرا معیار

پھر سامنے آ گیا۔وائٹ ہاؤس کے باہر نہ مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی گئی نہ ہی سکھ کمیونٹی کے احتجاج پر کوئی دھیان دیا گیا۔ اربوں ڈالرز کے معاہدوں کے لئے مودی کو خوش کر دیا۔ مودی کی امریکی یاترا پر امریکہ نے کشمیری رہنماء حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔امریکا میں اْن کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔ دوسری جانب ٹرمپ مودی ملاقات کے وقت وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مودی کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔ ادھر دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں سید صلاح الدین کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ امریکا کی جانب کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد پر لگائی جانے والی پابندیاں کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کا نام لیے بغیر ان کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حامیوں کے لیے ناانصافی سے تعبیر کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام گذشتہ 70 سالوں سے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں لیکن ان سب کے باوجود کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اسی مقصد کے حصول کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ ترجمان نے کہاکہ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…