راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عید سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک بیان میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کومباد پیش کی ہے ۔انہوں نے سانحہ بہالپور پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ پاک فوج غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عیدسادگی کیساتھ منائیگی ۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر غمزدہ پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کندھنے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ متحد ہیں چیلنجز پر جلد قابو پالینگے ۔