لاہور(آئی این پی)وائس چےئر مین تحر یک انصاف شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ خود کو بچانے کیلئے جمہو ریت کیلئے بھی خطرہ بن چکی ہے ‘شفاف احتساب میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران خود بن چکے ہیں ۔اتوار کے روز گفتگووائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمشیہ آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو پہلے
سپورٹ کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے مگر (ن) لیگ آج خود کو احتساب سے بچانے کیلئے جمہو ریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست کی وجہ سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہوگا اور موجودہ حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے انکو کرپشن کا مکمل حساب دینا پڑیگا۔