لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں چاند نظر آگیا، شہریوں کو آسمان پر چاند صاف دکھائی دیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے جس کو عوام نے واضح طورپر دیکھا ہے واضح رہے کہ چاند کی رویت اور عید کاباقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی جس کا
اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیاگیا تھا لیکن بعض ناگزیر سیکورٹی وجوہات کی بناءپر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہی مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت جاری ہے۔