اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو شامل کرنا ”کپتان“ کو مہنگا پڑ گیا،شاہ محمودقریشی نے سرپرائز دیدیا، تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزراءسمیت دیگر رہنماﺅں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان
اختلافات شدت اختیارکرگئے،شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر وسیع مشاورت نہ کرنے اور یک طرفہ فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کیاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام معاملات سے آگاہ ہیں اورانہوں نے پارٹی میں پیداہونیوالے اختلافات کو دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔