بہاولپور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دورہ برطانیہ مختصر کر کے (آج) وطن واپس پہنچیں گے ‘ سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ‘ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی ‘ جاں بحق افراد کے ورثاء کو 20,20 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 10,10 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اتوار کو شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ نے سی ایم ایچ بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے کے زخمیوں کی
عیادت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ‘ واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آخری مریض کی صحت یابی تک پوری ٹیم کام کرتی رہے گی۔ شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 20,20 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 10,10 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم دورہ برطانیہ مختصر کر کے (آج) وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیر اعظم مصروفیات ختم کر کے پاکستان آ رہے ہیں۔