جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

’’افغانستان باز آ جائے اور فوری طور پر یہ کام کرے‘‘ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دبنگ اعلان

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنی بساط سے بڑھ کر لڑی،اب افغانستان سمیت دیگر فریقین دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے، پاکستان کی عوام ہی بہادر سیکورٹی فورسز کی اصل طاقت ہے، پاکستان اور عوام کی سیکورٹی پر منڈلانے والے ہر خطرے کو ختم کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو راوالپنڈی میں اہم سیکورٹی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سیکورٹی اداروں نے آرمی چیف کو حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں حالیہ واقعات کے تانے بانے افغانستان میں این ڈی ایس اور را کی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے ملے۔آرمی چیف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا اور بہت قربانیاں دی ہیں، بدقسمتی سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ جاری ہے اور پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…