منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی جے آئی ٹی پرتنقید،حتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے،نوازشریف

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے بدترین سیاسی مخالفین کو جے آئی ٹی میں سناجارہاہے، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پارک لین لندن میں اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے باہر ہے کیا چل رہا ہے؟جے آئی ٹی کے ممبران سے بھی کہا تھا یہ کیا معاملہ ہے، کیا کوئی کرپشن کا کیس ہے؟

کوئی الزام ہی سامنے لاؤ،صرف ہمارے ذاتی کاروبار کو کھنگال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1972 سے شروع کیاجارہا ہے،اس وقت میں وزیراعظم تھا نہ وزیراعلیٰ تھا، بھٹو نے ہماری فیکٹری کو نیشنلائز کرلیا تھا، میں سمجھتا ہوں اس سے بڑا اور کیا تماشا لگ سکتا ہے، مجھے اپنی یا اپنے خاندان کی فکر نہیں ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مجھے صرف پاکستان کی فکر ہے کہ بڑی مشکل سے معیشت کو پٹری پر ڈالا ہے، پہلے دھرنے سے چینی صدر پاکستان نہیں آسکے،پہلے دھرنے میں کہا گیا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے،یہ الیکشن میں بری طرح ہار گئے تھے،عوام ان کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ 90فیصدضمنی انتخابات میں بھی ن لیگ کی فتح ہوئی، پاکستان کا وقت ضائع کیاجارہا ہے،توجہ منتقل کی جارہی ہے، چار سال میں ہماری حکومت پر کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا، پچھلے دونوں ادوار میں بھی ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے،عوامی حمایت نہیں لاسکتے تو سازشیں کی جارہی ہیں،غیر تجربہ کار سیاست دان سازشیں کررہے ہیں،لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہونے جارہی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ جے آئی ٹی کی تاریخ وٹس ایپ کال سے شروع ہوئی تھی، جے آئی ٹی اور طرف اور قوم اور طرف جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، توجہ دوسری طرف ہونے سے سٹاک مارکیٹ نیچے آ گئی، فوج کیساتھ ملکر دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کریں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے اور ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…