پارہ چنار (این این آئی) طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں مزید 23زخمی دم توڑ گئے جس کے بعدجا ں بحق افراد کی تعداد 67ہوگئی ٗ علاقے میں فضا دوسرے روز بھی سوگوار رہی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارہ چنار کی طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مزید23زخمی دم توڑ گئے جس کے
بعد دھماکے میں جاں بحق والے افراد کی تعداد 67ہوگئی ٗواقعہ میں تین سو افراد زخمی ہیں جو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے دوسری جانب علاقے میں فضا دوسرے روز بھی سوگوار رہی اور کاروباری مراکز بند رہے ۔