جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی میں 5گھنٹے پیشی کے بعد وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدرکیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قانون کی پاسداری اور آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، پانامہ کیس اس شخص کے خلاف ہے جس نے ملک کو کاشغر سے گوادر تک سی پیک دیا، جس نے موٹر وے دی ، جس نے ملک کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی طاقت بنایا اور کشکول توڑی، 2018میں عوام کی جے آئی ٹی شیر پر نشان لگا کر ایک بار پھر ن لیگ کو اقتدار دے گی، عمران خان سازشیں بند کرو،

یہ عدالت اور جے آئی ٹی کیا چیز ہے  وہ آئین اور قانون کی پاسداری کیلئے تختہ دار پر لٹک سکتے ہیں، جے آئی ٹی میں 5گھنٹے پیشی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں 5گھنٹے پیشی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 73کے آئین کے رکھوالے ہیں ہم نے قانون کی پاسداری اور آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ ان کا کہنا کہ پانامہ کیس ایک ایسے شخص کے خلاف ہے جس نے ملک کو کاشغر سے گوادر تک سی پیک دیا، جس نے ملک کو موٹرویز کا تحفہ دیا اور جس نے ملک کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی طاقت بنایا اور قرضوں کی کشکول توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں میرے ساتھ کسی نے بدسلوکی نہیں کی بلکہ سب کا رویہ اچھا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سازشیں بند کرو ۔ کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے نہایت جذباتی انداز اختیار کئے رکھا اور ایک موقع پر انہوں نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ یہ عدالت اور جے آئی ٹی کیا چیز ہے اگر انہیں  آئین اور قانون کے تحفظ کیلئے تختہ دار پر بھی لٹکنا پڑا تو وہ تختہ دار پر بھی لٹک جائیں گے۔ کیپٹن (ر)صفدر کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے ن لیگی کارکنوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتی رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…