راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کاتعلق افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر نگرانی اور سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔
آج مزید پاکستان سے
پشاور ٗ چمکنی میں شاہ پور گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی ٗتین حملہ آور ہلاک
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے چمکنی میں شاہ پور گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے ٗ3 پولیس اہلکار اور 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس اورسیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا آئی جی پولیس صلاح الدین کہتے ہیں کہ پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے ٗ ہلاک دہشت گرد منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔دہشت گرد پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کیساتھ مل کر مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گرد چند روز قبل پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔