جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزارت داخلہ نے کوئٹہ ‘ پارا چنار میں دہشت گردی کی پیشگی اطلاع دی تھی

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ نے کوئٹہ ‘ پارا چنار  میں دہشت گردی کی پیشگی اطلاع دی تھی‘ کوئٹہ خودکش کارروائی کی اطلاع 22 مئی کو متعلقہ حکومت کو بھیجی گئی جبکہ 16 اور 17 جون کو پارا چنار میں دہشتگرد کارروائی سے متعلق بتایا گیا تھا۔  کارروائی کی پیشگی اطلاع متعلقہ حکومتوں کو بھیجی گئی تھی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے کوئٹہ اورکوئٹہ ‘ پارا چنار  میں دہشت گردی کی پیشگی

اطلاع دی تھی‘ کوئٹہ خودکش کارروائی کی اطلاع 22 مئی کو متعلقہ حکومت کو بھیجی گئی جبکہ 16 اور 17 جون کو پارا چنار میں دہشتگرد کارروائی سے متعلق بتایا گیا تھا۔یادرہے کہ جمعہ کو پارا چنار میں دو دھماکے ہوئے ، یہ دھماکے اکبر خان سرائے مارکیٹ میں کئے گئے جس میں 25افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائعکے مطابق دھماکے کے وقت لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے ۔ دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، پاک آرمی اورفرنٹیئر کور کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ پارا چنار کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے حوالے سے امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ پھر دوسرا دھماکہ ہوگیاجس سے ہر طرف اندھیرا اور دھواں ہی دھواں چھا گیا اور ہرطرف چیخ وپکار کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہوا جس میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کاضیاع ہوا۔ صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، پاکستان تحریک

انصاف کے چیئرمین عمران خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تمام رہنماؤں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ جاں بحق افرادکے اہل خانہ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…