اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کا چاند پچیس جون بروز اتوار انتیس رمضان کو دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں چھبیس جون بروز پیر کو عید ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش کا سلسلہ آج صبح سات بج کر انتیس منٹ پر ہوچکا ہے اٹھائیس جون کل بروا اتوار کی شام چاند کی عمر چھتیس گھنٹے سے زائد ہوچکی ہوگی اگر چاند کی عمر35گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کے امکانات واضح ہوتے ہیں اور پچیس جون بروز اتوار کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں مطلع صاف ہوگا اور چاند آسانی سے دیکھا جاسکے گا ۔