اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو دس جولائی کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد چیف جسٹس نے حکم نامہ کے بعد کورٹ روسٹر پروگرام تبدیل کر دیا، جس کے مطابق دس جولائی کے لیے پانامہ عملدرآمد بینچ تشکیل دیا گیا۔ پروگرام تبدیلی سے قبل پانامہ عمل درآمد کیس کی سماعت 16 جولائی تک متوقع نہ تھی،
کیونکہ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن کے بینچ نے 3 سے 14 جولائی تک لاہور میں مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔ نئے عدالتی روسٹر کے مطابق دونوں ججز تین سے نو جولائی تک لاہور رجسٹری میں سماعت کے بعد 10 جولائی کو اسلام آباد میں پانامہ عملدرآمد کیس کی سماعت کریں گے، جس کے بعد دوبارہ لاہور رجسٹری روانہ ہوں گے۔