’’نہال ہاشمی کو پھانسی چڑھا دیں‘‘ سپریم کورٹ سے دھماکے دار خبر

23  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر 10 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ نے جسٹس افضل اعجاز کی سربراہی میں نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

نہال ہاشمی کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کے موکل عمرے پر جا چکے ہیں۔نہال ہاشمی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور بینچ میں شامل جج جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نہال ہاشمی کو عدالت سے اجازت لے کر جانا چاہیے تھا، انھوں نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا۔اس موقع پر نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اگر مجرم ہے تو بے شک پھانسی پر چڑھا دیں لیکن انہیں انتقامی کارروائی سے بچایا جائے، نہال ہاشمی کا وکالت کا تیس سال کا تجربہ ہے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پھانسی نہیں ہوتی۔وکیل نے مطالبہ کیا کہ اٹارنی جنرل کو بطور پراسیکیوٹر ہٹایا جائے، ان کے لیٹر پر نہال ہاشمی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل انتہائی قابل ہیں کیا آپ کو ان کی صلاحیتوں پر شک ہے۔نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں، ہم اصول کی بات کر رہے ہیں، مرکز صوبے کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور نہال ہاشمی کے گارڈ واپس لے لیے گئے ہیں، جبکہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے، نہ ہی ان معاملات کا اس کیس کوئی تعلق ہے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی پر 10 جولائی کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 31 مئی کو نہال ہاشمی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں اپنی جذباتی تقریر کے دوران لیگی سینیٹر دھمکی دیتے نظر آئے تھے کہ ‘پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لیے زمین تنگ کردی جائے گی.نہال ہاشمی نے جوش خطابت میں کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے پاس بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق خصوصی بینچ نے یکم جون کو اس کیس کی پہلی سماعت کی اور نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو لیگی سینیٹر کی تقریر سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…