اسلام آباد(آئی این پی)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے افغانستان میں امن کیلئے چین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی فورسز افغانستان میں امن کیلئے اہم کردارادا کرسکتی ہیں ۔ بدھ کو اپنے بیان میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ہر کردارکا خیر مقدم کرے گا ، افغانستان میں امن کیلئے چین
کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر بارڈ لگانے کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ، علاقائی فورسز افغانستان میں امن کیلئے اہم کردارادا کر سکتی ہے ۔