جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

دفاعی مصنوعات اور طیاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ،پاکستان نے نیا ریکارڈ بناڈالا

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے رواں سال میں دفاعی پیداواری اداروں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کو سراہتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن اچھی کارکردگی نہ دکھانے والی رجسٹرڈ فرمز کی رجسٹریشن منسوخ کرے۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت پارلمینٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

کمیٹی نے ہر دوسال بعد پاکستان میں دفاعی آلات کی بین الاقوامی نمائش اور سیمینار کے انعقاد کی تعریف کی جس کی بدولت اس شعبے میں برآمدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔دفاعی پیداواری شعبے میں تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدا ت کی تفصیلات کے مطابق مالی سال 2006-7میں برآمدت کا حجم 63.40ملین یو ایس ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے دوران برآمدت کا حجم 98.30ملین یو ایس ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ سپر مشاق طیاروں اور طیاروں کے پارٹس کے فروخت کے معاہدوں سے اس شعبے میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا ۔کمیٹی نے ڈی ای پی او کو ہدایت دی کہ دفاعی مصنوعات کی برآمدت کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے اور ایسی رجسٹرڈ فرمز جن کی کارکردگی بہتر نہیں ہے ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے ۔کمیٹی نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے دفاعی مصنوعات کی برآمدت میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے میں مثبت کردار کو سراہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…